۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غدیر، سفرہ ۱۰ کیلومتری

حوزہ/ غدیر کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر سے میدان آزادی تک 10 کلومیٹر طویل دسترخوان بچھایا جا رہا ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اس تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر اسلام کی سب سے عظیم ترین عید یعنی عید اکبر ہے، غدیر خم مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک علاقہ ہے جہاں پیغمبر اسلام (ص) نے آخری حج سے واپسی کے دوران حضرت علی (ع) کو اپنا جانشین اور خلیفہ مقرر کیا تھا۔

عید غدیر کے پرمسرت موقع پر جہاں پوری دنیا کے مسلمان جشن مناتے ہیں وہیں اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی عید غدیر انتہائی جوش و خروش سے منائی جاتی ہے،جس کی تیاریاں کئی دن پہلے سے شروع ہو جاتی ہیں، اس وقت پورے ایران کو دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے، اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو جمعہ کی رات گئے تک جاری رہے گا۔

ایران میں عید غدیر کی تیاریاں زوروں پر، 10 کلو میٹر طویل دسترخوان بچھایا جائے گا

اس موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران کے امام حسین اسکوائر سے میدان آزادی تک 10 کلومیٹر طویل دسترخوان بچھایا جا رہا ہے، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اس تقریب میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، اس کے ساتھ ہی مشہد اور قم میں بھی عید غدیر منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں مقامی اور غیر ملکی زائرین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .